اٹک ،اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کینٹین اور ریلوے اسٹیشن کینٹین پر روزہ خوروں کی بھرمار، احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی، ارباب اختیار نوٹس لیں

جمعہ 18 مئی 2018 21:09

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کینٹین اور ریلوے اسٹیشن کینٹین پر روزہ خوروں کی بھرمار احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی ارباب اختیار نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ایک سروے کے دوران ڈی ایچ کیو اٹک کی کینٹین اور ریلوے اسٹیشن کی کینٹین میں روزہ خور کھلے عام کھانہ کھانے کے علاوہ سگریٹوں کے دھوئیں چھوڑتے نظر آئے ہسپتال کی کینٹین میں ایک بھی مریض نظر نہ آیا جبکہ یہی حال ریلوے اسٹیشن کی کینٹین پر تھا یہاں بھی مسافر نام کا ایک بندہ بھی موجود نہ تھا تمام اٹک شہر اور گردونواح کے روزہ خور تھے جو احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے نظر آئے جبکہ احترام رمضان آرڈیننس 1981 کل دس دفعات پر مبنی ہے اس قانون میں سب سے پہلے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ آیا پبلک پلیس کیا ہے قانون کی دفعہ 2 کے مطابق کوئی بھی ہوٹل ، ریسٹورنٹ ، کینٹین ، گھر ، کمرہ ، خیمہ یا سڑک ، پُل یا کوئی اور ایسی جگہ جہاں عام آدمی کو با آسانی رسائی ہو پبلک پلیس میں آتا ہے اور آرڈینس کی دفعہ 33 کے تحت کوئی بھی ایسا فرد جس پر اسلامی قوانین کے تحت روزہ رکھنا لازم ہے اُسے روزے کے وقت کے دوران پبلک پلیس پر کھانا ، پینا اور سگریٹ نوشی کی ممانعت ہوگی اگر کوئی ایسا کرتا پکڑا گیا تو اسے تین ماہ کی قید یا 500 سو روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں آرڈینس کی دفعہ 44 کے تحت روزے کے وقت کے دوران کسی ریسٹورنٹ ، کینٹین یا ہوٹل کے مالک ، نوکر ، منیجر یا کسی اور پبلک پلیس پر کسی فرد کو جانتے بوجھتے رمضان میں کھانے کی سہولت دینا یا دینے کی آفر کرنا منع ہے جبکہ اس فرد پر روزہ لازم ہو اور جو کوئی ایسا کرے گا وہ تین ماہ کی قید ، پانچ سو روپے جرمانہ یا دونوں سزاؤں کا حقدار ہو گا دفعہ 55 میں وضاحت کہ گئی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری اسپتال کے باورچی جانہ میں کی جاسکتی ہے اور مریضوں کو کھانے کا بندوبست کرنا کی ممانعت نہیں ہے ، نیز ریلوے اسٹیشن ، ایئرپورٹ ، بحری اڈا ، ٹرین ، جہاز یا بس اسٹینڈ پر پابندی نہیں ہے مزید یہ کہ پرائمری اسکول کے احاطے میں موجود کچن بھی اس پابندی سے آزاد ہے دفعہ 66 کے تحت تمام سینما ہال تھیٹر یااس قسم کے دیگر ادارے سورج غروب ہونے کے بعد سے لے کر دن چھڑنے کے تین گھنٹے بعدتک بند رہے گے اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو ادارے کے مالک ، منیجر ، نوکر یا دوسرے ذمہ دار شخص کو چھ ماہ کی قید یا پانچ ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیںدفعہ 77 کے تحت تمام مجسٹریٹ ، چیئرمین ضلع کونسل ، چیئرپرسن ضلع کونسل ، ممبر زکوة و عشر کمیٹی اور چیئرمین و میئر بلدیہ بھی یہ خیال کریں کہ اس آرڈیننس (احترام رمضان آرڈینس 1981) کے تحت کو جرم سرزدد ہو رہا ہے تو انہیں اختیار کے کہ وہ ایسے جگہ میں داخل ہو کر ملزمان کو گرفتار کر لیں کسی اور کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے دفعہ 9 کے تحت بنائے گئے قواعد کی رو سے ہسپتال کی کینٹین سے وہ افراد کھانا لے کر کھا سکتے ہیں جو خود مریض ہوں اور ہوئی اڈہ، ریلوے اسٹیشن، بحری اڈہ اور بس اسٹنڈ پر سے وہ افراد کھانا کھا سکتے ہیں جن کے پاس ٹکٹ یا ایسا واؤچر ہو جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہو کہ وہ فرد یا افراد 75 کلومیٹر سے ذیادہ کا سفر کر رہے ہیں بمعہ اُس سفر کے جو وہ طے کر کے آچکے ہیں نیز پرائمری اسکول میں موجود کینٹن سے صرف وہ طالب علم کھانا لے کر کھا سکتے ہیں جو ابھی بالغ نہیں ہوئے ترمیم بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے احترام رمضان آرڈیننس 1981 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

ترمیمی بل کے تحت آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان پر جرمانے کی رقم 500 روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی گئی ہے بل کے مطابق رمضان میں روزہ کے اوقات کے دوران کھلے عام کھانے پینے اور سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو 500 روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید کی سزا دی جائے گی اس ضمن میں آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹی وی چینلز اور سینما ہاؤسز پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا شہریوں نے فی الفور احترام رمضان آرڈیننس کے تحت تمام ارباب اختیار کو ڈی ایچ کیو اٹک اور ریلوے اسٹیشن پر قانون کی خلاف ورزی کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔