اٹک،تھانہ حضرو پولیس کا کرایہ دار کے خلاف تھانہ میں کوائف درج نہ کرانے پر مقدمہ درج

جمعہ مئی 21:09

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) غیر قانونی اور عارضی رہائشی افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران تھانہ حضرو پولیس نے مالکان مکان اور کرایہ دار کے خلاف تھانہ میں کوائف درج نہ کرانے پر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس چوکی حضرو سب انسپکٹر محمد صداقت خان نے ہمراہ ملازمان دوران گشت و پڑتال عارضی رہائشی اشخاص ساماں گائوں میں بوجود نوٹس کے کرایہ داری کوائف جمع نہ کرانے والے اشخاص کرایہ دار سید نواب ولد سید محمد ساکن گل ملا کلے مردان اور مالک مکان سجاول خان ولد غلام حیدر خان ساکن برہ زئی کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :