اٹک ، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کو دھمکیاں دینے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ مئی 21:09

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) غفلت اور لاپرواہی برتنے سمیت کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کو دھمکیاں دینے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد کی حدود میں گوندل نارتھ کے قریب ٹرک نمبر FA-1417 پشاور جس کو کامران شاہ ولد منتظر شاہ ساکن نوشہرہ انتہائی غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا پیٹرولنگ پولیس کے انتباہ کرنے پر ان سے الجھنے کیساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں دینے لگا تھانہ اٹک خورد پولیس نے پیٹرولنگ پولیس کی مدعیت میں ٹرک ڈرائیور کے خلاف 279,186,353,506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔