بھارتی فورسز کی ورکنگ بائونڈ ری پر گولہ باری اور فائرنگ، 2بچوں سمیت 4افراد شہید ،

15شدید زخمی زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا متعد د جانور ہلاک ،پنجاب رینجرز کی بھرپو ر جوابی کارروائی

جمعہ مئی 21:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز سیالکوٹ ورکنگ بائونڈ ری پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ،، 2بچوں سمیت 4افراد شہید ،15شدید زخمی ، متعد د جانور ہلاک ،،پنجاب رینجرز کی بھرپو ر جوابی کارروائی، ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جمعتہ المبارک کی سحری کے وقت سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری کے چپراڑ ،ہرپال ،باجڑہ گڑھی، چاروا ،اکھنور، معراجکے ،چپراڑ ،کھرانہ، سرگ پور ،کندن پورہ ظفروال سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا او ر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے سول آبادیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 10سالہ مسکان دختر نور حسین سکنہ معراجکے ،14سالہ علی حمزہ ولد نور حسین سکنہ معراجکے،18سالہ شمیم ناز دختر نور حسین سکنہ معراجکے اور 40سالہ کلثوم زوجہ نور حسین سکنہ معراجکے شہید ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پانچ افراد جن میں 28سالہ زینب بی بی زوجہ شمس الدین سکنہ پتوال ،4سالہ عروج دختر شمس الدین ،50سالہ صفیہ بی بی زوجہ محمد اکرم ،22سالہ فروا دختر نسیم ،10سالہ ریاست علی ولد نور حسین ،35سالہ فخریہ بی بی زوجہ سرور ،15سالہ سلمان ولد محمد یونس، 44سالہ شمس الدین ولد محمد یوسف ،60سالہ رفیق ،45سالہ زاہدہ زوجہ نسیم ،16سالہ عقیل ولد نسیم ،سالہ محمد وقاص ،28سالہ فیا ض ولد اللہ رکھااور آصف ولد مشتاق شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے داخل کروادیا گیاہے۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہریوں کے متعدد پالتو جانور ہلاک اور 20کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ دوسری طرف بھارتی سیکیورٹی کی فائرنگ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا گیا ہے۔ اور شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری اور فائرنگ پر جوابی کارروائی کی بناء پر بھارتی گنیں خاموش ہوگئی ۔