حمزہ شہبا زسے نیب لاہور میں صاف پانی سیکنڈل بارے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ ‘13سوالوں کے جوابات مانگ لیے

جن کا دامن صاف ہو وہ گھبراتے نہیں ،نیب میں پیشیاں کو ئی نئی بات نہیں، جب دامن صاف ہے تو حمزہ شہباز اور عام آدمی میں کوئی فرق نہیں ہے‘صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور میں پیشی پر آئے حمزہ شہبازنے میڈیا سے گفتگو

جمعہ مئی 21:15

حمزہ شہبا زسے نیب لاہور میں صاف پانی سیکنڈل بارے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف سے نیب لاہور میں صاف پانی سیکنڈل بارے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد پوچھ کچھ ‘13سوالوں کے جوابات مانگ لیے جبکہ میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جن کا دامن صاف ہو وہ گھبراتے نہیں ،نیب میں پیشیاں کو ئی نئی بات نہیں، جب دامن صاف ہے تو حمزہ شہباز اور عام آدمی میں کوئی فرق نہیں ہے۔

صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور میں پیشی پر آئے حمزہ شہبازنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی اسکینڈ ل میں نیب لاہو رمیں پیش ہوا ہوں۔ صاف پانی کمپنی بورڈ کاممبر نہیں لیکن 5اجلاسوں میں شرکت کی۔ جب دامن صاف ہے تو حمزہ شہباز اور عام آدمی میں کوئی فرق نہیں اور ہمارا دامن صاف ہے ہم پہلے بھی سرخرو ہوئے، اب بھی ہوں گے مشرف دور میں نیب نے کہا کہ ہم دس سال کھنگالتے رہے لیکن آپ کے اور آپ کے خاندان کے خلاف کوئی کیس نہیں ملا اب بھی دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوناچاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب میں پیشیاں ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں ،بینظیربھٹو کے دور میں18سال کی عمر میں 6 ماہ اڈیالہ جیل میں رہ چکا ہوں۔ ہمار ے تو ہاتھ صاف ہیں لیکن عوام زرداری صاحب کے سوئس اکاونٹس کو نہیں بھولے۔ حمزہ شہبا زشر یف نے تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میٹروکو جنگلہ بس کہنے والے اب خود وہی کام کر رہے ہیں، لاہور میں تومیٹروبس بن چکی ہے اب تو اورنج ٹرین کاافتتاح بھی کر دیا ہے لیکن پشاور میں ابھی تک دھول اڑ رہی ہے۔