احتساب عدالت ‘ آشیانہ ایل ڈی اے سکینڈل احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز ہ توسیع کا حکم

جمعہ 18 مئی 2018 21:15

احتساب عدالت ‘ آشیانہ ایل ڈی اے سکینڈل احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جسمانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) احتساب عدالت نے آشیانہ ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جج منیر احمد کی عدالت میں نیب نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کو سات روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، آشیانہ کیس میں نیب احد چیمہ کا 88 روز کا ریمانڈ لے چکی ہے، نیب کے پراسیکیوٹر نے احد چیمہ کا غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں پندرہ روز کا جبکہ آشیانہ کیس میں مزید دو روز کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی، احد چیمہ کے وکلا نے ریمانڈ کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعداحد چیمہ اور شاہد شفیق کا نیب پنجاب کو مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

متعلقہ عنوان :