عدالت کے حکم پر صوبہ بھر میں عطائیوں کے خلاف کاروائی کا معاملہ

لاہورہائیکورٹ نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے سربمہر کیے جانیوالے کلینکس ڈی سیل کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں

جمعہ 18 مئی 2018 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) عدالت کے حکم پر صوبہ بھر میں عطائیوں کے خلاف کاروائی کا معاملہ، لاہورہائیکورٹ نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے سربمہر کیے جانیوالے کلینکس ڈی سیل کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں، عدالت نیقرار دیا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے جعلی ڈاکٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے آتاہیوں کے کلینکس سیل کرنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ کی دو مختلف عدالتوں میں کیسز کی سماعت ہوئی۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے ہومیو ڈاکٹر حبیب اللہ اور جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر نزہت کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 14 اپریل 2018 کو آتائیوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے حکم کو جواز بناکر ہو میو ڈاکٹروں کے کلینکس بھی سیل کئے جارہے ہیں۔ درخواستگزار کوالفائیڈ ہو میو ڈاکٹر ہونے کے باوجود ان کے کلینک بھی سیل کردیئے گئے ہیںعلاوہ ازیں درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ وہ جعلی ڈاکٹروں کے زمرے میں نہیں آتے۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت ہیلتھ کئیر کمیشن کے ہو میو کلینکس سیل کرنے کے اقدام کو کلعدم قرار دے۔ عدالت سے سیل کئے گئے کلینکس ڈی سیل کرنے کے استدعا کی گئی ۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کلینکس سیل کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔