ٹرمپ کی جونگ ان کو سنگین دھمکی،معاہدہ کرو ورنہ کرنل قذافی جیسے حشر کی تیاری رکھو

امریکہ کی کامیاب جوہری معاہد ہ پر شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعائیتوں کی یقین دہانی

جمعہ 18 مئی 2018 21:21

ٹرمپ کی جونگ ان کو سنگین دھمکی،معاہدہ کرو ورنہ کرنل قذافی جیسے حشر ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امریکی صدر نے شمالی کوریائی ہم منصب کو سنگین دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کرو ورنہ کرنل قذافی جیسے حشر کی تیاری رکھو،امریکہ نیکامیاب جوہری معاہدے کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعائیتوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کامیاب جوہری معاہدے کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعائیتوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کا حشر لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی طرح بھی ہو سکتا ہے۔ 2011 میں ایک انقلابی تحریک کے ذریعے قذافی کا تختہ الٹتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے لیے ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وہ شمالی کوریا کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔