آسٹریلیا، دہشت گردی میں معاون کردار کو 17سال قید کی سزا

جمعہ 18 مئی 2018 21:21

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) آسٹریلوی عدالت نے دہشت گردی میں معاونت کرنے کے جرم میں ایک شخص کو 17سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں ایک دہشت گردانہ حملے میں اسلحہ فراہم کرنے والے ایک شخص کو سترہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آج جمعے کو نیو ساتھ ویلز کی سپریم کورٹ کے جج پیٹر جونسن نے کہا کہ طلال علم الدین کو دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ایک ہتھیار فراہم کرنے اور رکھنے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ 2015 میں ایک پندرہ سالہ لڑکے نے کرٹس چینگ نامی ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس لڑکے کو علم الدین نے یہ پستول فراہم کی تھی۔