یونان کے ساتھ نام کے تنازعہ کا حل تلاش کر لیا گیا،وزیر اعظم مقدونیا

مقدونیا اور یونان مابین نام کے حوالے سے یہ تنازعہ 25 سال پرانا ہے

جمعہ 18 مئی 2018 21:21

سکاپجی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) مقدونیا کے وزیر اعظم زوران زائیف نے کہا ہے کہ یونان کے ساتھ نام کے تنازعہ کا حل تلاش کر لیا گیا،مقدونیا اور یونان مابین نام کے حوالے سے یہ تنازعہ 25 سال پرانا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقدونیا کے وزیر اعظم زوران زائیف نے کہا ہے کہ یونان کے ساتھ نام کے تنازعہ کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زائیف کے بقول یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس کے ساتھ اس سلسلے میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے مختلف امکانات پر بات ہوئی ہے۔ دوسری جانب سپراس کے بقول وہ ابھی یہ کہہ نہیں سکتے کہ اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے۔ مقدونیا اور یونان کے مابین نام کے حوالے سے یہ تنازعہ پچیس سال پرانا ہے۔ یونانی موقف ہے کہ نام مقدونیا کا تعلق ان کے قومی ورثے سے ہے۔

متعلقہ عنوان :