غزہ کے عوام کی آسانی کیلئے رفاح سرحدی چوکی رمضان بھر کھلی رہے گی، مصری صدر السیسی

جمعہ 18 مئی 2018 21:22

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) مصری صدر السیسی نئے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی آسانی کے لیے رفاح سرحدی چوکی رمضان بھر کھلی رہے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر عبدالفتح الا سیسی کا کہنا ہے کہ "میں نے غزہ کے برادر عوام کی آسانی کے لیے حکام کو لازمی ہدایات کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

مصری انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے دنیا بھر سے واحد خشکی کے راستے رفاح سرحدی چوکی کو ماہ رمضان بھر کے دوران فلسطینیوں کی مشکلات میں کمی لانے کے زیر مقصد کھلا رکھا جائیگا۔

صدر عبدالفتح الا سیسی نے فیس بک کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "میں نے غزہ کے برادر عوام کی آسانی کے لیے حکام کو لازمی ہدایات کر دی ہیں۔باور رہے کہ مصر میں سن 2013 میں فوجی بغاوت کے بعد سے رفاح سرحدی چوکی تقریبا مستقل طور پر بندی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :