سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کاکرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت

جمعہ 18 مئی 2018 21:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد وطن عزیز کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے وطن کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں جام شہادت نوش کیا۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے شہید کے بلندی درجات کی دٴْعا کرتے ہوئے ورثاء سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔