Live Updates

ہٹیاں بالا، پی ٹی آئی کیخلاف ناکام گروہ متحرک، افواہیں پھیلا کر کارکنان کو تذبذب کا شکار بنانے کی کوششیں

جمعہ 18 مئی 2018 21:22

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ہٹیاں بالا، پی ٹی آئی کیخلاف ناکام گروہ متحرک، افواہیں پھیلا کر کارکنان کو تذبذب کا شکار بنانے کی کوششیں، جو لوگ کسی فنکشن میں تین آدمی نہیں لا سکتے وہ بیرسٹر سلطان جیسے بین الاقوامی لیڈر کے دورہ جہلم ویلی کی افواہیں پھیلانے لگے، تحریک انصاف آزادکشمیر چوہدری بیرسٹرسلطان سلطان محمود کا دورہ جہلم ویلی ایک افواہ ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ آف آئی کے انفارمیشن سوشل میڈیا آزادکشمیر اسراراحمد نے اپنے ایک میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ضلعی قیادت پی ٹی آئی جہلم ویلی کی بیرسٹرسلطان محمود صاحب سے بات چیت ہوئی ہے کہ جہلم ویلی کا ایک سیاسی دورہ کریں تا ہم مصروفیات کی وجہ سے ابھی وقت مقرر نہیں ہوا،اٴْنہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ جہلم ویلی میں کچھ عناصر ہیں جو ایسی افواہیں پہلا کر کارکنان کو گروپ بندی اور سازش کے طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں ایسے سازشی ہمیں ہر موڑ ہر قدم پر ملتے ہیں اگربیرسٹرسلطان محمود چوہدری صاحب ضلع جہلم ویلی سیاسی دورہ پر آئینگے تو وہ پہلے ضلعی قیادت سے رابطہ کرینگے سیلفی گروپ سے درخواست ہے کہ فیسبوک سے باہر نکل کر وہ کام پر دھیان دیں کیوں کہ یہ وقت گروہ بندی یا سازش کا نہیں یہ وقت چیئرمین عمران خان کا خواب پورا کرنا اور ایک نیا پاکستان بنانا ہے اگر ضلع میں کوئی بھی سیاسی ایکٹیوٹی ہوگی یا سینئر لیڈر شپ میں سے کوئی ضلع جہلم ویلی کے دورہ پر آئینگے تو کارکنان کو سوشل میڈیااور پرنٹ میڈیا کے زریعے پیغام دیا جائے گا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات