امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی قابل مذمت ہے‘ علامہ صادق نقوی

او آئی سی کو اسرائیل کے بارے میں سخت اور موثر لا ئحہ عمل اپنانا ہو گا‘اقوام عالم مظالم کانوٹس لے

جمعہ 18 مئی 2018 21:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) صدر شیعہ علماء کونسل آزاد کشمیرعلامہ سید صادق حسین نقوی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور اسرائیل کی ظلم و بربریت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ او ۔ آئی ۔

(جاری ہے)

سی کو اسرائیل کے بارے میں سخت اور موثر لا ئحہ عمل اپنانا ہو گا‘ تا کہ فلسطین کی عوام اسرائیل کی بد ترین درنگی سے محفوظ رہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور اس پر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی دعویدار تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت مظالم میں حد سے آگے نکل چکا ہے۔ امت مسلمہ کو اس حوالے سے سوچنا ہوگا۔