ضلع بھر میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرکے اس کے نفاذ کے لیے ضلع بھر میں مجسٹریٹ صاحبان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں

ڈپٹی کمشنر و چیئر مین ضلعی پرئس کنٹر ول کمیٹی سردار عدنان خورشید خان کی بات چیت

جمعہ 18 مئی 2018 21:22

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر و چیئر مین ضلعی پرئس کنٹر ول کمیٹی سردار عدنان خورشید خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرکے اس کے نفاذ کے لیے ضلع بھر میں مجسٹریٹ صاحبان کی ڈیوٹیاں لگائی گی ہیں ۔

رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری کرنے اور پرائس کنٹر ول کمیٹی کی طرف سے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے مختلف دکانداروں کو مجموعی طور2 دنوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے کیے ہیں اور 5 منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا ۔ ضلع میرپور میں معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت دودھ ,دہی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے لیے انتظامیہ بھرپور کوشش کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کی کسی کو نہ تواجازت دی جا سکتی ہے اور نہ ہی ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے کوئی رو رعایت برتی جائے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو دکاندار انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے تعاون سے شہر یوں میں معیاری دودھ دہی کو یقینی بنا جا رہا ہے اس سلسلہ میں دودھ دہی کے سمپل لیکر لاہور لیبارٹرز کو بھیج دیئے گے اگر اس سمپل کے رزلٹ ٹھیک نہ آئے تو ایسے گوالہ فروشوں کی دوکانوں کو سیل کر دیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ پرئس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررہ کردہ انراخ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت کریں ان کی شکایات کو نہ صرف و دور کیا جائے گابلکہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :