ووشو کنگ فو انٹرنیشنل چیمپیئن شپ ،پاکستان نے بھارت شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

سیمی فائنل میںپاکستان کے معاذ خان نے بھارتی پون گپتا کو شکست دی ،فائنل میںمعاذ خان کا مقابلہ چینی کھلاڑی سے ہوگا

جمعہ مئی 21:35

ووشو کنگ فو انٹرنیشنل چیمپیئن شپ ،پاکستان نے بھارت شکست دیکر فائنل ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے ووشو کنگ فو انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میںپاکستان کے معاذ خان نے بھارت کے پون گپتا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔فائنل میںمعاذ خان کا مقابلہ چینی کھلاڑی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاذ خان نے چین میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے ووشو کنگ فو انٹرنیشنل چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

معاذ خان نے سیمی فائنل میں 75 کلو گرام کیٹیگری میں بھارت کے پون گپتا کو شکست دی۔ جس کے بعد فائنل میں معاذ خان کا مقابلہ چینی کھلاڑی سے ہوگا۔پاکستانی ٹیم کے کوچ سفیع الرحمان نے اس خبر کو اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ معاذ خان نے بھارت کو سیمی فائنل میں ہرا دیا ہے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ چائنا سے ہوگا۔