فنڈریز ٹی 20، بوم بوم آفریدی انجری کے باعث ورلڈ الیون سے باہر

جمعہ 18 مئی 2018 21:35

فنڈریز ٹی 20، بوم بوم آفریدی انجری کے باعث ورلڈ الیون سے باہر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) بوم بوم شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے شاہد آفریدی کو 3سے 4ہفتے درکار ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دبئی میں اپنے ڈاکٹر کو گھٹنے کا چیک اپ کرایا ہے، مکمل طور پر تکلیف ٹھیک نہیں ہو سکی ہیاور مجھے ابھی مکمل صحت یاب ہونے کے لیی3 سے 4 ہفتے درکار ہیںتاہم مجھے امید ہے کہ میں مکمل فٹنس حاصل کر لو ں گا ۔

ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے جبکہ شاہد آفریدی کو مکمل فٹنس کے لیے 3سے 4 ہفتے درکار ہیں اور اس لیے میچ میں ان کی شرکت کے امکانات نہیں ہیں۔2016میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والیشاہد آفریدی کو ایک بار پھر کسی انٹرنیشنل میچ کے دوران ایکشن میں نظر آنا تھا جبکہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ تھری سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں ۔