سرینا ولیمز کی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک

جمعہ 18 مئی 2018 21:35

سرینا ولیمز کی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد فرنچ اوپن ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چمپئن سرینا ولیمز کی اٹلی میں جاری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ 2016 میں کلے کورٹ ایونٹ میں شرکت کی تھی، انہوں نے گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ابھی کلے کورٹ کھیلنے کیلئے تیار نہیں اور شاید اسی وجہ سے انہوں نے اٹالین اوپن میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ سرینا نے رواں سال اب تک صرف دو ٹورنامنٹس میں حصہ لیا، میامی اوپن کے پہلے اور انڈین ویلز کے تیسرے رائونڈ میں انہیں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :