ٹائون ٹوسپورٹس فیسٹول ، کبڈی اور ٹینس کے مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا

جمعہ 18 مئی 2018 21:35

ٹائون ٹوسپورٹس فیسٹول ، کبڈی اور ٹینس کے مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ٹائون ٹوکی سطح پر کھیلے جانیوالے سپورٹس فیسٹول میں کبڈی اور ٹینس کے مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا،ٹینس کا ڈبل ایونٹ شاہ حسین اور ڈاکٹر فیصل نے اپنے نام کیا،جبکہ سنگل میچ فیصل آفریدی نے جیت لیا،اسی طرح اورکبڈی ٹورنامنٹ پشاور کی ٹیم نے اپنے نا م کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر وسیم اکرم مہمان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹڑکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے زیر ہتمام ڈسٹرکٹ ممبر وسیم اکرم کے فنڈز سے منعقدہ ٹائون ٹو سپورٹس فیسٹول کے سلسلے متھرہ میں ہونیوالے کبڈیکے فائنل میچ میں پشاور اور مردان کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلاگیا جسمیں پشاور نے کامیابی حاصل کی،جبکہ اسی طرح شاہی باغ ٹینس کلب میں منعقدہ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈبل ایونٹ میں شاہ حسین اور ڈاکٹر فیصل نے ذیشان اور سعد کو6-3,6-3سے ہرایا،جبکہ سنگل میچ میں فیصل آفریدی نے عزیزکو 6-4,6-3سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔