فرنٹیئر چلڈرن سکول سپورٹس گالا،بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پذیر

مینز ڈبل میں عادل اور زبیر جبکہ اور سنگل مقابلوں میں بلال نے ٹرافی اپنے نام کرلی

جمعہ 18 مئی 2018 21:55

فرنٹیئر چلڈرن سکول سپورٹس گالا،بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) فرنٹیئر چلڈرن سکول سپورٹس گالاکے سلسلے میں منعقدہ بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔مینز ڈبل میں عادل اور زبیر نے جبکہ بلال نے مدمقابل کھلاڑیوں کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی،تاہم کرکٹ،فٹ بال،والی بال،رسہ کشی اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر چلڈرن سکول قاضی آباد میں کھیلے جانیوالے سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ بیڈمنٹن مقابلوں کے فائنل میچ میں مینزڈبل ایونٹ میں عادل اور زبیر نے عزیر اور امجد کو 3-0سے ہرایااور مینزسینگل کے مقابلوں میں بلال نے اویس کو 3-0سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

اس موقع پر فرنٹیئر چلڈرن سکول کے پرنسپل تنویر صدیق مہمان خصوصی تھے جنہوںنے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :