نیلم ویلی پل حادثے میں طالب علموں کی شہادتوں کا دلی دکھ ہوا آزاد کشمیر کی عوام،

ادارے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں‘آزادکشمیر میں سیاحوں کو در پیش مسائل حل کر نے ہوں گے تحریک نفا-ذ نظام مصطفیؐ آزاد کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر آفتاب احمد سروری کا نیلم ویلی سانحہ پر دکھ کا اظہار

جمعہ 18 مئی 2018 21:55

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) سابق امیدوار اسمبلی حلقہ اسلام گڑھ چکسواری وتحریک نفا-ذ نظام مصطفیؐ آزاد کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر آفتاب احمد سروری نے کہا کہ نیلم ویلی پل حادثے میں طالب علموں کی شہادتوں کا دلی دکھ ہوا آزاد کشمیر کی عوام، ادارے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔آزادکشمیر میں سیاحوں کو در پیش مسائل حل کر نے ہوں گے۔

محکمہ سیاحت سیاحوں کے اعتماد کی بحالی، انفراسٹیکچر کی بہتری سیاحی مقامات کی تشہیر مقامی افراد کو اخلاقی تربیت فراہم کرے۔نیلم ویلی سانحہ سے پوری قوم دکھی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیلم ویلی سانحہ پر دکھ کا اظہار کر تے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس سانحہ پر ہمارے گھر ادارے قوم شہری،سیول سوسائٹی سبھی دکھی ہیں۔

کیونکہ طالب علم ملک و قوم کا سرمایہ ہو تے ہیں اور محض ایک منٹ کے اندر پل کا ٹوٹ جانا اور پھر اتنی بڑی تعداد میں شہادتوں پر دکھ ہوا انہوں نے کہا کہ اس مقام پر پہلے بھی سیاحوں کے ساتھ حادثات رونما ہو ئے لیکن ہمیں خیال نہیں آیا کہ سیاحوں کی حفاظت کے ٹھوس حکمت علمی اپنائیں جس کے باعث یہ حادثہ پیش نہ آتا لیکن ہم ماضی کے واقعات کو بھول جاتے ہیں جس سے ہمیں نقصان مزید اٹھانا پڑتا ہے۔ہمیں ماضی حال کو سامنے رکھ کر مستقبل کی صف بندی کرنی چاہیے ہم ابتدائی سٹیج پر ہیں اگر ٹوازم میں اسطرح کے واقعات ہوتے رہے تو اگے نہیں نہیں بلکہ پستی کی طرف جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :