خطہ کشمیر کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے‘ عوام کو بڑی بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ادارے تباہی و بربادی کے مناظر پیش کر رہے ہیں‘ کرپشن کے بازار گرم ہیں سفارش عروج پر ہے‘

میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے رہنماعظیم رضاچوہدری کی بات چیت

جمعہ مئی 21:55

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے رہنماعظیم رضاچوہدری نے کہا ہے کہ خطہ کشمیر کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ عوام کو بڑی بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ادارے تباہی و بربادی کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔ کرپشن کے بازار گرم ہیں سفارش عروج پر ہے۔ میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ہر طرف ملک مکائو والی پالیسی ہے۔

غریب دو وقت کی روٹی کھانے پر مجبور ہیں۔ امیر دن بدن کرپشن کر کے امیر ہوتے جارہے ہیں۔ کوئی ملکی نظام نہیں ہے۔ جسکی لاٹھی اس کی بھینس جیسی صورتحال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے ۔عظیم رضاچوہدری نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی خطہ کے اند ر حکومت قائم ہوئی ہے کسی قسم کی کوئی تعمیر و ترقی دیکھنے کو نہیں ملی۔

(جاری ہے)

سڑکیں مکمل طور پر کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی ہیں۔ لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ ادارے اپنی من مانیوں میں مصروف ہیں قانون کی کسی بھی جگہ کوئی شنوائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک خظہ آزاد کشمیرکے اندر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان کے اندر عمران خان جیسے لوگوں کی مخلص قیادت نہیںہو گی اس وقت تک خطہ تباہی و بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں کرپائے گا۔۔پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی مشن ہی خطہ کو ایک ماڈرن خطہ بنانا ہے اور لوگوں کے جائز حقوق کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینی ہے۔ غریبوں کو انکی بوساط کے مابق حقوق دلوانے ہیں۔ بہت جلد خطہ کے اندر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔