مسئلہ کشمیر بارے سب سے زیادہ کردار مسلم کانفرنس کا ہے‘ مجاہد اول کی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کاوشیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں‘ ان کے بتائے ہوئے افکار اور نظریات پر عمل پیرا ہو کر مسئلہ کشمیر کے فوری اور دیرپا حل کیلئے ہر ممکن کرداراداکرینگے

مسلم کانفرنس لاہور کے صدر حاجی محمد اقبال قریشی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ مئی 21:55

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس لاہور کے صدر حاجی محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سب سے زیادہ کردار مسلم کانفرنس کا ہے۔ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ؒ کی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کاوشیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ ان کے بتائے ہوئے افکار اور نظریات پر عمل پیرا ہو کر مسئلہ کشمیر کے فوری اور دیرپا حل کیلئے ہر ممکن کرداراداکرینگے ۔

افواج پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی حمایت اور ان کے حق خود ارادیت کے حوالہ سے دوٹوک موقف پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حاجی محمد اقبال قریشی نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی دنیا کی توجہ کا متحمل ہے جبکہ اس مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کو اپنا بھرپور کردارادا کرنا چاہیے کشمیری گزشتہ ستر سالوں سے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اور لاکھوں جانوںکا نذرانہ دینے کے باوجود آزادی کی تحریک سے دستبردار نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قوام متحدہ میں یہ مسئلہ کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کرئے کیونکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور دنیا کے مہذب اداروں کے سامنے بھرپور طریقہ سے اجاگر کرنا وفاقی حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری قوم پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں تھامے ہوئے آزادی کا نعرہ لگا کر پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت ، محبت اور وابستگی کا ثبوت دے رہے ہیں جس سے واضع ہوتا ہے کہ کشمیری قوم پاکستان سے دل و جان سے محبت کرتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بھارت کی طرف سے ان چھ ماہ کے دوران سینکڑوں کشمیریوںکو شہید کر دیا گیا ہے جس سے مقبوضہ وادی کے حالات انتہائی ابتر ہو تے جارہے ہیں جبکہ اس حوالہ سے افواج پاکستان نے جو کردارادا کیا ہے اس پر پوری کشمیری و پاکستانی قوم افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوںنے واضع اور دوٹوک الفاظ میں بھارت کی طرف سے ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجائیگا۔