پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو ایک سیاسی اور جمہوری پارٹی کی تعریف پر پورا اترتی ہے‘چوہدری لقمان لیاقت

جمعہ مئی 21:55

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پی وائی او ضلع میرپور کے صدرچوہدری لقمان لیاقت نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو ایک سیاسی اور جمہوری پارٹی کی تعریف پر پورا اترتی ہے ۔جان دے دیں گے مگربھٹو از م سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ہماری آن شان اور پہچان ہیں اور شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں ن خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے ۔

چوہدری لقمان لیاقت ے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں ، مزدورں اور بے یار مدد گار کی پارٹی ہے۔۔پاکستان پیپلزپارٹی پاکستا ن کی ایک سیاسی جماعت ہے اور اس وقت پاکستان کی تیسری بڑی جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی ۔ اس پارٹی نی1970کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں واضح اکثریت سے جیت لیے ۔ پاکستان کے پہلے وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو تھے ر آج پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول زرداری کررہے ہیں۔

انشاء اللہ 2018کے الیکشن کے بعد وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے ۔جن کی قیادت میں پیپلز پارٹی اپنے عروج تک پہنچے گی اور انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک واحد پارٹی جو غریبوں کی جماعت ہے ہم اس جماعت کو انشاء 2018میں فتح دلا کر پاکستان کو مشکل بحرانوں سے نکالیں گے چوہدری لقمان لیاقت نے کہا کہ جب تک ہم زندہ رہیں گے پیپلزپارٹی کی سپورٹ کرتے رہیں اور انشاء فتح بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو ہوتی رہے گی تعمیر وترقی کے ہیروچوہدری عبدالمجید ہیں جنہوںنے اپنے حلقہ میں نہیں بلکہ پورے آزادکشمیر کے عوام ساتھ اچھے سلوک اور غریبوں مددکرنے میں اعلیٰ کردارا دا کیا ہے ۔

جیئے بھٹو جیئے بینظیرپورے پاکستان میں کونج رہے ہیں کہ جیئے بھٹو جیئے بھٹو یہ نام کمانے کے لیے دن رات محنت کا پھل ہے ۔