Live Updates

بھارت کشمیریوں کا خون ناحق بہا کر کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا

وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالدکا بیان

جمعہ 18 مئی 2018 21:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے اپنے حلقہ کے عوام سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا خون ناحق بہا کر کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک میں کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں اضافہ پر مودی سرکار کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہاں نماز کے اوقات میں کرفیو کا نفاذ انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تازہ مظالم نے سب سے بڑی جمہوریت کہلانے کی دعویدار بھارتی حکومت کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔ چنانچہ عالمی برادری کو بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کروانے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرنا چاہے۔ آزاد کشمیر کے آئیندہ مالی سال کے بجٹ کو انہوں نے عوامی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے کم ترقی یافتہ اور دور افتادہ و سرحدی دیہات کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات