حکومت اور انتظامیہ نے ذپنی زمہ داری پوری کرتے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پورے اہتمام سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے علاقوں میں پہنچایا‘ریسکیو سرگرمیوں میں مقامی لوگوں،پاک فوج،کا کردار مساوی ہے ‘ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو کاروائیوں میں بھر پور کردار ادا کیا ہے

قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیرکے سپیکر شاہ غلام قادر کی صحافیوں کے وفد سے بات چیت

جمعہ مئی 21:56

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیرکے سپیکر شاہ غلام قادر نے پریس کلب ہٹیاں بالا کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نے ذپنی زمہ داری پوری کرتے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پورے اہتمام سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے علاقوں میں پہنچایا‘ریسکیو سرگرمیوں میں مقامی لوگوں،پاک فوج،،کا کردار مساوی ہے ‘ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو کاروائیوں میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔

نیلم ویلی سیاحوں کے لیئے محفوظ علاقہ ہے سیاحوں کی سہولیات کے لیئے ہر ممکنہ اقدامات کیئے جارہے نیلم ویلی کے عوام نے اپنے قومی دن یوم نیلم کی خوشیاں حادثہ کی وجہ سے سوگ میں تبدیل کیں۔

(جاری ہے)

نیلم میں سیاحتی مقامات پر رابطہ سڑکوں کو پختہ کیا جائے گا نیلم ویلی روڈ کی کشادگی و پختگی کا کام جاری ہے نیلم کے لوگ مہمان نواز ہیں جنہوں نے کمال مہمان نوازی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے سیاحوں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں ہونے دیا نیلم کے ہر شہری نے کمال میزبانی کا ثبوت دیا متاثرہ سیاح حکومت آزادکشمیر کے سرکاری مہمان ہیں ایک ایک لاش کی تلاش تک ریسکو اپریشن جاری رکھا جائے گا پاک فوج ایم ڈی ایس جھمبر کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیںسانحہ کنڈل شاہی میں جاں بحق سیاحوں کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :