سپریم کورٹ کا ایوب میڈیکل کالج کے انتظامی معاملات درست نہ چلانے پر کالج بند کرنے یا انتظامیہ تبدیل کرنے کا حکم

جمعہ 18 مئی 2018 21:58

سپریم کورٹ کا ایوب میڈیکل کالج کے انتظامی معاملات درست نہ چلانے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج کے انتظامی معاملات درست نہ چلانے پر کالج بند کرنے یا انتظامیہ تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں ایوب میڈیکل کالج میں ڈاکٹر تہمینہ ساجد کی تعیناتی سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے میڈیکل کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے انتظامی معاملات درست انداز میں نہیں چلائے جارہے۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہر روز ایوب میڈیکل کالج کے مقدمات سامنے آتے ہیں، ایک کالج نہیں چل رہا باقی کا کیا ہو گا۔ عدالت نے استفسار کیا ایوب میڈیکل کالج میں مقدمہ بازی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کالج بند کر دیں یا انتظامیہ تبدیل کر دیں۔