نماز تراویح کے دوران مظفر آباد شہرومضافات میں مساجد میں سکیورٹی کے ناقص انتظام ‘ناخوشگوار سانحہ پیش آنے کا خدشہ

جمعہ 18 مئی 2018 21:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ماہ صیام میں نماز تراویح کے دوران شہرومضافات میں مساجد میں سکیورٹی کا انتظام نہ ہونے سے کوئی ناخوشگوار سانحہ پیش آنے کا خدشہ،ہزاروں افراد مساد میں نماز تراویح اداکررہے ہو تے ہیں اور بازاروں میں بھی خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے لیکن کسی بھی جگہ سکیورٹی کا مناسب انتظام نہیں ہے جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں، دارالحکومت میںمسجد دربار سہیلی سرکارؒ، مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ،جامع مسجد حنفیہ حمام والی، جامع مسجد غوث الاعظم ؒ کٹھہ والی، جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ ؒ بازار والی ،جامع اشاعت اسلام شاہناڑہ، جامع مسجد سلطانی سمیت دیگر اہم مساجد کی سکیورٹی کے حوالہ سے کو ئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں، شہریوں نے اس پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ اگرچہ یہ خطہ پر امن ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کسی بھی سانحہ کا انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں ۔