آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی وسائل کے اعتبار سے چاروں صوبوں سے شاندار رہی ہے ‘بجٹ کے اہداف میں کامیابیاں ملیں ہیں ‘پیپلزپارٹی کے لیڈر درست معلومات حاصل کرلیتے توبہترہوتا وہ دور چلا گیا جب آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ سمیت زکوة منافع فنڈز کے بریف کیس زرداری ہائوس جاتے تھے

آزاد کشمیر کے وزیر مذہبی اموراوقاف راجہ عبدالقیوم خان کی بات چیت

جمعہ مئی 21:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر مذہبی اموراوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی اپنے وسائل کے اعتبار سے چاروں صوبوں سے شاندار رہی ہے اور بجٹ کے اہداف میں کامیابیاں ملیں ہیں ،پیپلزپارٹی کے لیڈر درست معلومات حاصل کرلیتے توبہترہوتا وہ دور چلا گیا جب آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ سمیت زکوة منافع فنڈز کے بریف کیس زرداری ہائوس جاتے تھے اور سیکرٹریز حکومت کو پوچھا جاتا تھا جتنا اچھا مال لگائو گے اتنا اچھے محکمہ میں لگائیں گے زرداری ہائوس کے ملازم نے سیکرٹریز کا اجلاس بلا کر وزیراعظم کو سامنے بیٹھا کے بے توقیر کیا ، اکرم سہیل نے لاج رکھ لی اورآفیسران نے ہمت کی ورنہ وزیراعظم ، وزراء سمیت سارا نظام اوربجٹ زرداری ہائوس کے مزارعوں کے اشاروں پرلوٹ سیل بنا ہوا تھا ، وزراء کی گاڑیاں تک غائب کر دی گئیں ،راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ وزیراعظم راجا فاروق حیدرخان کی قیادت میں آزاد حکومت میں تاریخی اقدام کئے اور انصاف میرٹ ،مساوات کا دور قائم و دائم ہے خطے کو سی پیک کا حصہ بنانے سمیت میگا پراجیکٹس کی منظوری شاندار مستقبل کی ضامن ثابت ہونگیں، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ادھار ے صدر لطیف اکبر خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،ان کی جماعت تینوں صوبوں اور آزاد کشمیر کے بعد سندھ سے بھی غائب ہونے والی ہے ۔