دین اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے جس میں اقوام عالم کی فلاح وبہبود اور ہدایت موجود ہے ‘شریعت اور طریقت کے راستہ پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان کامیابی حاصل کر سکتے ہیں

جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی کی بات چیت

جمعہ 18 مئی 2018 21:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا ہے کہ دین اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔ جس میں اقوام عالم کی فلاح وبہبود اور ہدایت موجود ہے ۔

(جاری ہے)

شریعت اور طریقت کے راستہ پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ، اسلام کا آفاقی نظام اگر پوری دنیا میںنافذ ہو جائے تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے ،دین اسلام کے پھیلانے میں بزرگان دین ، صوفیائے کرام اور مشائخ عظام کی بڑی خدمات ہیں ،اولیا ء کرام اور بزرگان دین کی تعلیمات شریعت اور طریقت کا درس دیتی ہے آج بھی بزرگان دین کے مزاروں پررشد وہدایت کا ہی فیض جاری ہے ، حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رُکن الدین ؒ کی ساری زندگی اسلام کی تبلیغ اور انسانیت کی خدمت میں گزری،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،،محمد اعظم چشتی نے کہا کہ غوث زماںحضرت الحاج خواجہ پیر سائیںمحمد رُکن الدینؒ نے 45 سال قبل میرپور میں مرکزی ادارہ ہذا کی بنیاد رکھی تھی،آج اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اسلام کا بہت بڑا مرکز بن چکا ہے، اورہزاروں طلباء وطالبات دینی تعلیم حاصل کر نے کے بعد دُنیا بھر میں اسلام کی اشاعت اور خدمت میں مصروف ہیں،محمد اعظم چشتی نے کہا حضرت خواجہ سائیں محمد رُکن الدینؒ کی جلائی ہوئی شمع کو ہر حال میں روشن رکھیں گئے ،خواجہ پیر محمد سائیں رُکن الدین ؒنے ساری زندگی دین و انسانیت کی خدمت میں گزاری اور ہمیں بھی اسی کادرس دیا،آج وہ دُنیا سے پردہ فرما گئے ہیں لیکن اُنکا فیض جاری و ساری ہے ۔

متعلقہ عنوان :