عالمی تیل منڈی،صورتحال تشویشناک

جمعہ مئی 21:41

عالمی تیل منڈی،صورتحال تشویشناک
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) عالمی تیل منڈی میں تیل کی صورتحال تشویشناک ہے،،سعودی عرب اور امارات مابین صورتحال بارے گہری نظر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر توانائی ومعدنیات خالد الفالح نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و صنعت و سربراہ اوپیک سہیل المزروعی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے عالمی تیل منڈی کی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے جغرافیائی سیاسی حالا ت کی بابت تیل منڈی کے سلسلے میں خدشات کا اظہار کیا ۔ دونوں نے طے کیا کہ تیل منڈی میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھی جائے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔