جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20(کل) کھیلا جائیگا

جمعہ 18 مئی 2018 21:48

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20(کل) کھیلا ..
بلوم فونٹین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ (کل) ہفتہ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 20 مئی کو بلوم فونٹین میں ہی کھیلا جائیگایاد رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 17 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :