وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکی نوشہرہ خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، واقع کو غیر انسانی فعل قرار دیا

پرویزخٹک کا برہان انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میںقیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 18 مئی 2018 21:51

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکی نوشہرہ خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے نوشہرہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی فعل قرار دیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا وزیراعلیٰ نے برہان انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میںقیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :