Live Updates

شیخ رشید احمد سٹیج پر کھڑے ہوکر جو مرضی جھوٹ بول لیں انہیں وہ مقام نہیں مل سکتا جو انہیں ن لیگ میں حاصل تھا

ن لیگ نے انہیں وفاقی وزارت اطلاعات دے کر انہیں مقبول بنایا جبکہ آج وہ عمران خان کے منشی بن چکے ہیں مرکز کیساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی ْڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن میاں ارشد جاوید کی ایم ایس ایف کے وفد سے گفتگو

جمعہ 18 مئی 2018 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد سٹیج پر کھڑے ہوکر جو مرضی جھوٹ بولیں انہیں وہ مقام حاصل نہیں ہوسکتا جو انہیں مسلم لیگ (ن) میں حاصل تھا، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انہیں وفاقی وزارت اطلاعات دے کر انہیں مقبول بنایا جبکہ آج وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے منشی بن چکے ہیں، جھوٹ بول بول کر وہ نہ تو عوام کو گمراہ کرسکتے ہیں،مرکز کیساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔

وہ جمعہ مسلم لیگ کے سٹی سیکرٹریٹ میں ایم ایس ایف کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد جھوٹ بول بول کے اپنی عزت کھوچکے ہیں، ان کا ملکی سیاست میں کردار ختم ہوتا جارہا ہے اور وہ راولپنڈی کے ایک حلقے تک محدود ہوچکے ہیں ، اس حلقے سے کامیابی بھی اب انہیں مشکل نظر آرہی ہے اس لئے وہ اونٹ پٹانگ بیانات دینے پر اترآئے ہیں، ان کے بے سر و پا بیانات اور تقاریر سے نہ تو مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں کمی آسکتی ہے اور نہ ہی قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سیاست پر کوئی اثر پڑسکتا ہے، محمد نواز شریف کل بھی عوام کے مقبول لیڈر تھے ،آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکز کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی واضح کامیابی حاصل کرے گی اور انشاء اللہ مرکز کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ کی ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات