کیٹگری اے کپڑوں کی سلائی 580روپے بی کیٹگری کپڑوں کی سلائی 480روپے

زائد پیسے وصول کرنیوالے کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ،ضلعی انتظامیہ ،ٹیلرز ایسوسی ایشن

جمعہ 18 مئی 2018 21:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) عید الفطر کے حوالے سے لوگوں سے کپڑوں کی سلائی کی قیمتوں کے تعین کے لیئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ ،ٹیلرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر حکام موجود تھے اجلاس میں کپڑوں کی سلائی کے حوالے سے انکی قیمتوں کے تعین کے بارے غورو خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کیٹگری اے کے کپڑوں کی سلائی 580روپے اور کیٹگری بی کے کپڑوں کی سلائی 480روپے فی جوڑا مقرر کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں سے کپڑے کی سلائی کے حوالے سے اگر ان سرکاری نرخوں سے زائد نرخ پر پیسے وصول کیے گئے تو انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :