پرانی میوہ وسبزی منڈی میں غیر قانونی طریقے سے دکانیں 70الاٹ دکانوں کو مسمار کردیا گیا جو مالکان سے زیادتی ہے

نیب دکانوں کی غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کرنے والے کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرے،ملک خالد خان

جمعہ مئی 21:59

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) تحصیل حکومت میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر ملک خالد خان نے کہا کہ تحصیل میونسل کمیٹی نے پرانی میوہ وسبزی منڈی میں غیر قانونی طریقے سے دکانیں الاٹ کیں جنہیں راتوں رات مسمار کردیا گیا ،دکانوں کی تعداد70تک بتائی جارہی ہے جو دکان مالکان کیساتھ ظلم وزیادتی کے مترادف ہے ، نیب دکانوں کی غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کرنیوالے کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔

جمعے کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او حکام نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے راتوں رات دکانیں صرف اس لئے مسمار کی گئیں کہ اس غیر قانونی دُکانوں کی الاٹمنٹ اور کروڑوں روپے بٹورنے کیخلاف نیب میں بھی یہ کرپشن سر اُٹھا چکا ہے اور نیب نے اس سلسلے میں ٹی ایم اے حکام سے فائل طلب کی ہے نیب کو چاہیئے کہ اُ ن بڑے کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالے جنہوں نے دکانوں کی غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کی تھی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کاروبار کرنیوالے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس میں وہ کسی قسم کے قصور وار نہیں لیکن میونسپل انتظامیہ نے اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اؤ دیکھا نہ تائو سامان سے بھرے دکانوں کو راتوں رات مسمار کردیا ہے جس نے بھی یہ اقدام اُٹھایا ہے اور ان تاجروں کا معاشی قتل کیا ان کے خلاف انکوائری کرکے انہیں سزا دی جائے ۔اُنہوں نے بتایا کہ تحصیل حکومت میں ہر فورم پر اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کریں گے ،ہر غلط اقدام کیخلاف دیوار بن کر کھڑے ہوں گے کہ تحصیل کی ترقیاتی فنڈز کی رقم کہاں اور کس منصوبے پر خرچ کی گئی کسی کے پاس کوئی حساب جواب نہیں تحصیل حکومت میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے لاکھوں روپے ہر ماہ گاڑیوں کی تیل کی مدد میں ہڑپ کئے جاتے ہیں سبزی منڈی اور مرغی منڈی کی دکانوں کی مسماری کے سلسلے میں جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اُن کے ممبران سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ حقیقت ]پر مبنی فیصلہ کرکے اصل مجرمان کو سامنے لائے تاکہ غریب تاجروں کی نقصانات کا ازالہ ہوسکے اپوزیشن لیڈر نے صوبائی حکومت سے میونسپل کمیٹی اور تحصیل حکومت میں ہونے والے کرپشن کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔