ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش مقررہ قیمتوں سے زیادہ پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ،پی اے باجوڑایجنسی

جمعہ 18 مئی 2018 21:59

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ اگرکسی نے ماہ رمضان کے دوران اشیائے خوردونوش مقررہ نرخ سے زیادہ نرخوں پر فروخت کرنیکی کوشش کی تو ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں کی جائیگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آل تاجر برادری باجوڑایجنسی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ انوار لحق ، تحصیلداران اور دیگر تمام بازاروں کے صدور اور عہدیدار بھی موجودتھے ۔ تاجر برادری نے پولیٹیکل ایجنٹ کو بازاروں میںاشیاء خوردونوش اور برف سپلائی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پروفد سے گفتگو کرتے ہوئے پولیٹیکل انجینئر عامر خٹک کہا کہ انتظامیہ نے عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے صدرمقام خارسمیت ایجنسی کے تمام تجارتی مراکز میں اشیاء خور دنوش اور دیگر بنیادی اشیائے کی وافرا مقدارمیں فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ اگر کسی نے کھانے پینے کی اشیائے سمیت دیگر ضروری اشیاء سرکاری نرخ سے زیادہ نرخوں پر فروخت کرنیکی کوشش کی تو ان کیخلاف قانون کیمطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کو باجوڑ ایجنسی کے کسی بھی علاقے میں مقررہ ریٹ سے زیادہ نرخ پر آشیائے خوردونوش کے فروخت کے اجازت نہیں دی جائیگی ۔رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تاجر برادری کے رہنمائوں نے کہا کہ تاجر برادری پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریگی ، اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ برف کو ایجنسی سے باہر سپلائی پر مکمل پابندی برقرار رہیگی تاکہ یہاں کے لوگوں کو برف آسانی سے مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :