چارسدہ ، مستورات تنازعہ پر تین ملزمان کی فائرنگ نوجوان قتل، ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے پیدل فرار ،پولیس تماشہ دیکھتی رہی

جمعہ 18 مئی 2018 21:59

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) مستورات تنازعہ پر شہر کے مصروف ترین بازار میں اندھا دھند فائرنگ،تین ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے پیدل فرار ہوگئے ،پولیس ملزمان کا تماشہ دیکھتی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود تنگی روڈ اڈہ پر تین مسلح ملزمان ذیشان ، کامران ، عمران پسران گل نذیر سکنہ ترنگزئی نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فضل مالک ولد حبیب الرحمان ساکن ترنگزئی موقع پر جاں بحق ہو گئے ، مسلح ملزمان ٹارگٹ کو خون میں نہلانے کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے آرام سے پیدل چلے گئے جبکہ پولیس تماشہ دیکھتی رہی ۔

پولیس نے فیض اللہ ولد نور شاد کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔