Live Updates

چار دن کے مسلسل احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے واپڈا ہائیڈرو یونین کے مطالبات مان لیے

جمعہ 18 مئی 2018 21:59

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) چار دن کے مسلسل احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے واپڈا ہائیڈرو یونین کے مطالبات مان لیے ، دو ہفتے کے اندر اندر ایس ایچ او واپڈا کو بحال کر نے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف جاری اپریشن کے دوران تھانہ خانمائی کے حدور دڑہ کلی میں مبینہ بجلی چوروں کی طرف سے واپڈا اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین نے چوتھے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور ایمر جنسی سروس سے بائیکاٹ بھی جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

واپڈا ہائیڈرو یونین کی کال پر واپڈا ملازمین نے دفاتر کی تالا بندی کی اور چارسدہ سب ڈویژن کے دفاتر میں تحریک انصاف حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔بعد ازاں ضلع ناظم فہد ریاض احتجاجی مظاہرین کے کیمپ پہنچ گئے اورہائیڈرو یونین کے مرکزی و صوبائی قائدین سے مذاکرات کئے ۔ بعد ازاں مذاکراتی عمل کے حوالے سے ضلع ناظم فہد ریاض نے بتایا کہ دو ہفتے کے اندر اندر واپڈا ہائیڈرو یونین کے مطالبے پر ایس ایچ او عرفان اللہ کو باعزت طور پر بحال کیا جائیگا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد واپڈا ملازمین نے احتجاج ختم کر دیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات