بد عنوان عناصر کے خلاف زیر وٹالرنس اور’’ احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے،چیئرمین نیب
ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی والین تر جیح ہے، نیب کسی سے انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتا ،نیب تمام شکایات کی جانچ پڑتال ‘انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ طور پر الزامات کی بنیاد پر قانون کے مطابق متعلقہ اداروں اور افراد سے انکا موقف معلوم کرتا ہے اگر مبینہ الزامات ثابت نہیں ہوتے تو شکایت کی جانچ پڑ تال اور انکوائر یاں مروجہ قوانین کے تحت بند کر دی جاتی ہیں قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا تقریب سے خطاب
جمعہ 18 مئی 2018 21:59
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر بھی موجود تھے چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا اور 9ارب روپے کے فراڈ میں سی4ارب متاثرین کو واپس کیے جبکہ ڈبل شاہ کیس کے دوسرے ملزم تصور گیلانی کے ذمہ 1.9ارب روپے ہیں جن میں سی1.2ارب روپے کی رقم متاثر ین کو واپس لوٹادی ہے جبکہ ایلیٹ ٹائون ہائوسنگ سکیم لاہور کے متاثر ین کے 10کروڑ بمعہ منافع /سود کی36کروڑ واپس لوٹا دیئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نیب لاہور ہائوسنگ سیکٹر کے تقر یبا3لاکھ متاثرین میں18ارب روپے سے زائد واپس لوٹا چکا ہے جوکہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب لاہور کی آج کی تقر یب میں ماڈل ہائوسنگ انکلیو کی190متاثرین میں 24کروڑ 67لاکھ82ہزار روپے تقسیم کیے ہیں جس کا ثبوت متاثرین کے چہروں پر خوشی اور متانعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کسی سے انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتا نیب تمام شکایات کی جانچ پڑتال ‘انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ طور پر الزامات کی بنیاد پر قاتون کے مطابق متعلقہ اداروں اور افراد سے انکا موقف معلوم کر تا ہے اور اگر مبینہ الزامات ثابت نہیں ہوتے تو شکایت کی جانچ پڑ تال اور انکوائر یاں مروجہ قوانین کے تحت بند کر دی جاتی ہیں اور جس طر ح کسی شکایت کی جانچ پڑ تال انکوائری اور تحقیقات شروع کر نے کا فیصلہ نیب کی پر یس ریلز کے ذریعے کیا جاتا ہے اسی طر ح شکایت کی کسی بھی کیس کو بند کر نے کا فیصلہ بھی نیب کی پر یس ریلز میں ہی نیب کے ایگز یکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوم کا ادارہ ہے جو شفافیت ‘میرٹ شواہد اور قانون کے مطابق کاروائی کر نے پر یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹوں کے پر کشش اشتہارات کا ریگولیٹرز کو قبل ازوقت نوٹس لینا چاہیے یہ دیکھنا چاہیے کہ متعلقہ سوسائٹی جوان کے دائر اختیار میں آتی ہے نے ان سے این او سی لیا یا پھر لے آئوٹ پلان منظور کروایا ہے سوسائٹی کے پاش عملی طور پر زمین ہے یا صرف خواب ۔ انہوں نے کہا کہ رزق حلا ل میں ہمیشہ بر کت ہوتی ہے چند دنوں میں عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے والوں اور کروڑ پتی بننے والوں کو سوچنا چاہیے کہ کفن کے کوئی جیب نہیں ہوتی اور جو لوگ بھی اس سے رخصت ہوئے وہ خالی ہاتھ رخصت ہوئے ۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.