اسرائیل نے فلسطینیوں کو محصور اور ان کے وقار کو مجروح کیا،کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین

جمعہ 18 مئی 2018 21:59

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے غزہ اسرائیلی فوجی طاقت کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو محصور اور ان کے وقار کو مجرح کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الحسین کے مطابق ایسی کوئی اشارے نہیں ملتے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ہلاکتوں کو کم رکھنے کی کوئی کوشش کی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک قابض قوت کے طور پر اسرائیل نے فلسطینیوں کو ایک گندی بستی میں محصور کرتے ہوئے انہیں وقار سے محروم کردیا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی سرحد پر احتجاج کے دوران ساٹھ فلسطینیوں کی ہلاکت پر اسرائیل پر تنقید کی جاری رہے۔