صیہونیوں نے رمضان کی حرمت کا پاس نہ رکھا، مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،اشتعال انگیز خیالات کا پرچار

جمعہ 18 مئی 2018 22:02

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی آباد کاروں نے رمضان کی بھی حرمت کا پاس نہ رکھا، یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں قبلہ اول میں داخل ہو کر اشتعال انگیزی پھیلائی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

یکم رمضان المبارک کو درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصی میں داخل ہوکر اشتعال انگیزی پھیلائی۔ اس سے قبل بدھ کے روز 104سے زائد یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

درجنوں یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

قبلہ اول پر دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی پولیس اہل کاراورانٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدے دار بھی شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ پر دھاوا بولنے والوں میں عام یہودی آباد کار اور یہودی طلبہ شامل تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔