سودی نظام تمام برائیوں کی جڑ، شرح سود کو کم کر کے بتدریج ختم کیا جانا چاہئے،ترک صدر اردوان

جمعہ 18 مئی 2018 22:02

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ سودی نظام تمام برائیوں کی جڑ ہے، شرح سود کو کم کر کے بتدریج ختم کیا جانا چاہئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے عالمی مالیاتی منڈیوں، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں اور اپنے ہی ملک کے مرکزی بینک پر شدید تنقید کر کے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

اپنی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے سود کی اونچی شرح کوتمام برائیوں کی جڑ قرار دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اردوان ملکی مالیاتی پالیسی کے غیر جانبدار نگران اور کرنسی کے آزاد محافظ کے طور پر بھی سینٹرل بینک پر اس لیے اپنا دبا قائم رکھے ہوئے ہیں کہ وہ مرکزی شرح سود کم کرے۔ پھر انہوں نے چند روز قبل بلومبرگ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ بھی کہہ دیا کہ اگر وہ آیندہ صدارتی الیکشن جیت گئے، تو ملکی مرکزی بینک کو زیادہ بہتر طور پر کنٹرول کریں گے۔

متعلقہ عنوان :