Live Updates

300ارب بچانے کیلئے نواز شریف نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں، ملک کا10سال میں قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب تک پہنچ گیا،

موجودہ دور میں قرضہ 13ہزار ارب سے بڑھ کر 27ہزار ارب ہوا، اقتدارمیں آنے کے بعدسیاستدانوں کے اثاثے بڑھ جاتے ہیں، جو بھی حکومت آئے گی اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، کمزور طبقے کو اوپر لانے سے ملک ترقی کرے گا، ایمنسٹی سکیم سے غریبوں کو نہیں امیروں کو فائدہ ہوتا ہے ،اچھے اور برے کی تمیز نہ کرنے والی قومیں ختم ہو جاتی ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لاہور میں تقریب سے خطاب

جمعہ 18 مئی 2018 22:02

300ارب بچانے کیلئے نواز شریف نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں، ملک کا10سال میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے اقتدارمیں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں، 300ارب بچانے کیلئے نواز شریف نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں، جو بھی حکومت آئے گی اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، کمزور طبقے کو اوپر لانے سے ملک ترقی کرے گا، ایمنسی سکیم سے غریبوں کو نہیں امیروں کو فائدہ ہوتا ہے، حکمرانوں کا مقصد پیسہ بیرون ملک منتقل کرنا ہے، جس معاشرے میں میرٹ نہ ہو وہ آگے نہیں جا سکتا،اچھے اور برے کی تمیز نہ کرنے والی قومیں ختم ہو جاتی ہیں، ملک کا10سال میں قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب تک پہنچ گیا، موجودہ دور میں قرضہ 13ہزار ارب سے بڑھ کر 27ہزار ارب ہوا۔

وہ جمعہ کو لاہور میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سیاستدانوں کے اقتدارمیں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں، پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایوب خان کو امریکی صدر ایئرپورٹ پر لینے آیا تھا، اب ایئرپورٹ پر موجودہ وزیراعظم کے کپڑے اتار لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں غریب آدمی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، جس معاشرے میں میرٹ نہ ہو وہ آگے نہیں جا سکتا، ملک کا10سال میں قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب تک پہنچ گیا، موجودہ دور میں قرضہ 13ہزار ارب سے بڑھ کر 27ہزار ارب ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ اب جو حکومت آئے گیاسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، کمزور طبقے کو اوپر لانے سے ملک ترقی کرے گا، ایمنسی سکیم سے غریبوں کو نہیں امیروں کو فائدہ ہوتا ہے، حکمرانوں کا مقصد پیسہ بیرون ملک منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے اور برے کی تمیز نہ کرنے والی قومیں ختم ہو جاتی ہیں،300ارب بچانے کیلئے نواز شریف نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات