المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے قیوم آبادمیں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 200سے زائدمریضوں کا معائنہ

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کیمپ لگانے پرڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورمعاونین کا شکریہ اداکیا

جمعہ 18 مئی 2018 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے قیوم آبادمیں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 200سے زائدمریضوں کا معائنہ ، مفت ادویات و طبی سہولیات فراہم کی گئیں ،، راحیلہ ،ڈاکٹرمحمدامین اور عمران الحق ودیگر نے کیمپ کا معائنہ کیا ، کیمپ میں 200سے زائدمریضوں نے استفادہ کیا۔جس میں جنرل اوپی ڈ ی،70،گائینی15 ،شوگر50،بلڈپریشر50آنکھوںکے امراض میں مبتلا40مریضوں کا چیک اًپ ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ4مریض کا موتیاپک چکا تھا،اٴْن کاالمصطفیٰ گلشن اقبال میں فری آپریشن کیاجائے گا، کیمپ میں مریضوں کوفری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کیمپ لگانے پرڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورمعاونین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ دکھی انسانیت ،غریب ،مستحقین افرادکوصحت کے حوالے سے برسوں سے بڑے خلوص کے ساتھ خدمت انجام دے رہی ہیں۔یہ مسلسل جدوجہد کاہی نتیجہ ہے کہ المصطفیٰ ایک عالمگیر نیٹ ورک میں تبدیل ہوچکی ہے۔انہوںنے اہل ثروت حضرات سے اپیل کی کہ سماجی خدمت کے کاموں میں المصطفیٰ کا ہاتھ بٹائیں۔