ا ہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیںفلسطین میںاسرائیلی غنڈہ گردی کیخلاف یوم احتجاج منایاگیا

حکومت پاکستان فلسطین کے حوالے سے اپنی واضح پالیسی جاری کرے،علامہ اورنگزیب فاروقی

جمعہ 18 مئی 2018 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیںفلسطین میںاسرائیلی غنڈہ گردی کیخلاف یوم احتجاج منایاگیا،کراچی میںمرکزاہلسنّت جامع مسجدصدیق اکبرناگن چورنگی ،جامع مسجدیوسفی،جامع مسجدخدیجہ الکبریٰ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی نے کہاکہ فلسطین میں لاکھوں سے زائداسرائیلی افواج نے غنڈہ گردی کابازارگرم کررکھاہے،آئے روزفلسطینی نوجوانوںکاقتل عام،ماؤںبہنوںکوبیلٹ گنوںسے نشانہ بناکرمعذورکرنے کاسلسلہ عروج پرپہنچ گیاہے،اقوام متحدہ ودیگرعالمی تنظیمیںاورحقوق انسانی کے دعویداروںنے امت مسلمہ پر جاری مظالم پرآنکھیںبندکررکھی ہیں،پرامن مسلمانوںپرمظالم کاسلسلہ نہ تھماتودنیاکاامن تہہ وبالاہوسکتاہے،اسرائیل ،امریکہ اوربھارت کوجنگی مجرم قراردیکرعالمی عدالت میںمقدمہ چلایاجائے،کیااقوام عالم کوفلسطین ،شام ،کشمیراورافغانستان میںتڑپ تڑپ کرپیوندخاک ہونے والی بے گناہوںکی لاشیںنظرنہیںآرہی،اہلسنّت والجماعت پاکستان فلسطینی بھائیوںکے تمام جائزمطالبات اورانکی حق خودارادیت و تحریک آزادی کی بھرپورحمایت کرتی ہے،حکومت پاکستان فوری طورپرمسئلہ فلسطین پرعالمی کانفرنس طلب کرکے اسرائیلی غنڈہ گردی رکوائے اورعالمی برادی پرمسئلہ فلسطین کے حل کیلئے زوردے اسرائیل،امریکہ اوربھارت دونوںعالمی جنگی مجرم ہیں،دنیامیںقیام امن کیلئے ان ممالک کیخلاف کارروائی ناگزیرہوچکی ہے،اہلسنّت والجماعت پاکستان اپنے فلسطین بھائیوںکے غم میںبرابرکی شریک اور دعاگوہے کہ اللہ تعالیٰ شہدائ کے اہل خانہ کوصبرجمیل اورزخمیوںکوجلدازجلدصحت کاملہ عطافرمائے۔