Live Updates

شہر قائد میں سمندری ہوا?ں کا سلسلہ دوبارہ سے جاری ہوگیا ،گرمی کی شدت میں بتدریج کمی

جمعہ 18 مئی 2018 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) شہر قائد میں سمندری ہوا?ں کا سلسلہ دوبارہ سے جاری ہوگیا ،گرمی کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔کراچی کے باسیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سمندری ہوائیں 8گھنٹے بند رہنے کے بعد دوبارہ چل پڑیں، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جس کے بعد شہر کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے کے بعد بتدریج کم ہونے لگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے سمندری ہوائیں بند ہونے اور گرمی کی شدت میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا تھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری ہیلتھ اور کمشنر کو فون کرکے موبائل اسپتال سروس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہاتھا کہ ہیٹ اسٹروک سینٹرپرادویات اور ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ 2015 میں رمضان المبارک کے دوران ہیٹ ویو سے 1600 سے زائد افراد دم توڑ گئے تھے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات