صحت کے حوالے سے بلدیاتی ڈسپنسریوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں ، جان محمد بلوچ

جمعہ مئی 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کے حوالے سے بلدیہ ملیرکے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،بلدیہ ملیر کی عوام کیلئے سرکاری ہسپتالوں، ڈسپنسریز و میٹرنٹی ہوم میں ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی اور ان کی بہتری کیلئے اصلاحات و اقدامات کر رہے ہیں، بلدیاتی سطح پر سرکاری ہسپتالوں اور دسپنسریز میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی مدد کے بغیر سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات ممکن نہیں ہیں، عوام کو بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کے تحت ترجیحی بنیادوں پراقدامات کر رہے ہیں، بلدیہ ملیر کی تمام ڈسپنسریز میں بلاتعطل ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن صحت کمیٹی بلدیہ ملیر سائرہ بلوچ کے ہمراہ یو سی8 فیوچر کالونی بلدیہ ڈسپنرسی و یگر یونین کمیٹیوں کے ڈسپنسریوں میںاپنی نگرانی میں ادویات کی ترسیل کرواتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررکن صحت کمیٹی بلدیہ ملیر گل مختیار، یوسی چیئرمین امین مانا،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طاہر ملک، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین و وائس چیئرمین بلدیہ ملیر نے تمام یونین کمیٹیوں کی ڈسپنسریز و میٹرنٹی ہوم کے انچارج کی سفارشات کی روشنی میں ادویات کی فراہمی کیلئے چیئرپرسن صحت کمیٹی کو احکامات دیئے تھے، محکمہ صحت بلدیہ ملیر کی جانب سے ادویات کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بہت کم وقت میں ڈسپنسریز میں ادویات کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ،جس پر چیئرمین و وائس چیئرمین بلدیہ ملیرنے تمام یونین کمیٹیوں کی ڈسپنسریز و میٹر نٹی ہومز میں ادویات کی ترسیل پر محکمہ صحت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :