Live Updates

آئینی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حفیظ الرحمان خود ہیں ،سیکرٹری نعمت شاہ

جمعہ 18 مئی 2018 22:03

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعمت شاہ نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے اٹھائیس ہزار مربع میل علاقے کو بے شمار قربانیوں کے ذریعے آزاد کرائے وزراعلیٰ گلگت بلتستان خود کشمیر ی ہیں اس کا جسم گلگت بلتستان میں ہے اس کا دل کشمیر اور کشمیریوں کے لیے ڈھڑکتا ہے آئینی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ حفیظ الرحمان خود ہیں ستر سالوں سے محروم زادہ خطے کو حفیظ الرحمان کی موجودگی میں ہرگز بنیادی آئینی حقوق نہیں مل سکتے ہیں مجوزہ آڈر دوہزار اٹھارہ گلگت بلتستان کے حقوق کے زہر قاتل ہے ۔

(جاری ہے)

جمعے کو انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات قدر بہتر تھیں ان سفارشات کو بھی وزراعلیٰ نے خود ردی کی ٹوکری میں ڈالوادیا ہے پی پی پی کے رہنما سابق سینٹ کے چیئرمین رضاربانی نے بھی خطے کے حقوق کے بارے میں سخت مخالفت کی تھی خورشید شاہ نے بھی گلگت بلتستان کے عوام کو بڑے بے وفا قرار دیا ہے اس نے اپنے الفاظ کے اب تک معافی نہیں مانگ لیا ہے ،دونوں نام نہاد پارٹیاں مسلم لیگ نون اور پی پی پی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن بیٹھے ہیں خطے کے بنیادی حقوق کے بارے میں عملی طور پر جدوجہد کرنے میں مخلص نہیں ہیںا،گر تحریک انصاف نے دوہزار چودہ میں دھرنا نہ دیا ہوتا تو ملک آج دیوالیہ ہوچکا ،ہوتا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی بھی اسی دھرنے کی مرہون منت بنے کرپشن اور اقرباپروری کی حد تک رُک گئی انشاء اللہ عمران خان بہت جلد وزیراعظم بن کر موجودہ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنا کر دکھائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات