زیادہ منافع کا جھانسہ دیکر عوام سے رقم بٹورنے والی جعلی کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم

جمعہ 18 مئی 2018 21:54

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے کہا ہے کہ زیادہ منافع کا جھانسہ دیکر عوام سے رقم بٹورنے والی جعلی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی پے ڈائمنڈ کے نام سے پیسے لوٹنے والوں کیخلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی جائیگی عوام ایسے افراد کے جھانسے میں نہ ائے جو بھاری منافع دینے کے نام پر ان سے رقم بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غذر میں چند لوگ پے ڈائمنڈ کے نام سے لوگوں سے پیسے بٹور رہے ہیں جس کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر لوگوں سے لاکھوں روپے زیادہ منافع دینے کی لالچ دے کر لیا جاتاہے کچھ مہینوں تک ان کو منافع دینے کے بعد ایسے کمپنیاں غائب ہوجاتی ہے جس سے عوام کی محنت کی کمائی ایسے افراد کے جیبوں میں چلی جاتی ہے انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا اغاز کر دیا ہے اور ان عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی بھاری منافع کا جھانسہ دیکر یہ چند عناصر سادہ عوام سے رقم بٹور نے کی کوشش کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر غذر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جعلی افراد نے جھانسے میں نہ ائے ۔